ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلور میں کم عمر لڑکوں نے کیا درندگی کا مظاہرہ۔ سر کو جسم سے الگ کرکے گودام اور نالے میں پھینکا

بنگلور میں کم عمر لڑکوں نے کیا درندگی کا مظاہرہ۔ سر کو جسم سے الگ کرکے گودام اور نالے میں پھینکا

Sun, 04 Feb 2018 10:36:07    S.O. News Service

بنگلورو3؍فروری (ایس او نیوز)دو کم لڑکوں نے سنگد لی اور درندگی کامظاہرہ کرتے ہوئے ایک انتہائی وحشتناک قتل کی واردات انجام دی ہے جس میں ایک ۳۷سالہ شخص کی گردن کاٹنے کے بعد اس کے سر کو جسم سے الگ کرکے ایک گودام کے قریب دفن کیاگیا اور جسم کو گندے پانی کے نالے میں پھینک دیا گیا۔ 

موصولہ رپورٹ کے مطابق قتل ہونے والے شخص کا نام کے منجوناتھ عرف آر ایکس منجوناتھ عرف جیک بتایا جاتا ہے جوکہ کنیگل سرکل کے پاس رایا نگراکا رہنے والا ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزمین کے ناموں کا انکشاف نہ کرتے ہوئے صرف یہ بتایا ہے کہ وہ دونوں 15اور16سال کی عمر کے لڑکے ہیں۔ 23جنوری کونیلامنگلا علاقے کے مضافاتی پولیس اسٹیشن کے حدودمیں انجام دی گئی اس واردات کا راز کافی تاخیر سے اس وقت کھلا جب گھر والوں نے منجوناتھ کی گم شدگی کی شکایت پولیس میں درج کروائی۔ اس معاملے کی تحقیقات کرتے ہوئے پولیس کے ہاتھ کچھ سراغ لگے، تو اس وحشتناک قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

قتل کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ کمپنگنا ہلّی میں منجوناتھ کا ایک گودام ان دونوں لڑکوں نے کرایے پر لے رکھا تھا۔ پچھلے کچھ مہینوں سے انہوں نے اس کا کرایہ ادانہیں کیا تھا۔ اس بات پر منجوناتھ اور ان لڑکوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے دوران لڑکوں نے منجوناتھ کو خوب پیٹا۔ پھر اس خوف سے کہ منجوناتھ کے بھائی اس کا بدلہ لیں گے ، انہوں نے منجوناتھ کو قتل کرنے کا فیصلہ کیا ۔ اس کا گلا کاٹنے کے بعد سر کو جسم سے الگ کردیا گیا اور اسے ایک دوسرے گودام کے احاطے میں پانچ فٹ گہرے گڈھے میں دفن کردیا گیا۔ اس کے بعد بقیہ جسم کو گندے پانی کے نالے میں پھینک دیاگیا۔

بتایاجاتا ہے کہ قتل میں شامل خوفزدہ لڑکوں نے اپنے والدین کے سامنے ساری روداد کہہ ڈالی توپھر پولیس نے ان دونوں کو گرفتار کرلیا ۔ اس کے ساتھ ہی تفتیش کو آگے بڑھاتے ہوئے دفن کیا گیا منجوناتھ کا سر اس گڈھے سے برآمدکرلیا جس کی نشاندہی ملزم لڑکوں نے کی تھی۔جبکہ گندے پانی کے نالے میں فائر بریگیڈ کی مدد سے تلاشی کے باوجود جسم کاکوئی حصہ دستیاب نہیں ہوا ہے۔


Share: